چار سال میں معیشت تباہ کردی گئی،ریاست بچانے کیلئے حکومت بدلی، اسحاق ڈار

شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پائوں پر کھڑے کرنے کیلئے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں

پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں

ڈالرز کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بڑا غرق کیا گیا، 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے

آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے، موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے ، وزیر خزانہ کا دبئی میں مسلم لیگ (ن )کی تقریب سے خطاب

دبئی ( ویب  نیوز)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چار سال میں معیشت تباہ کردی گئی، ریاست بچانے کے لیے حکومت بدلی،ڈالرز کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بڑا غرق کیا گیا، شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پائوں پر کھڑے کرنے کے لیے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں، آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے، موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے کہ یہ رقم جمع کرلی جائے گی۔ دبئی میں مسلم لیگ (ن )کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کرنے کا عزم ہے، ڈالرز کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بڑا غرق کیا گیا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈالرز کو آزاد چھوڑ کر پچھلی حکومت نے گرایا،جس سے معیشت کا بڑا نقصان ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پائوں پر کھڑے کرنے کے لیے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے، موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے کہ یہ رقم جمع کرلی جائے گی۔