اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا،گذشتہ 24گھنٹوں میں ملک مزید 57نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8ہزار 600کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 57 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے ملک بھر میں کل کیسز کی تعداد1574800 تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح0.66فیصد رہی ۔این آئی ایچ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد کل اموات30630 ہوگئیں، 53مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔