ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا
سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29نومبر سے ہوگا ، تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی
وفاقی حکومت نے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری دئیے
اسلام آباد (ویب نیوز)
وفاقی حکومت نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرر یوںکے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔ وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر
سے ہوگا ۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29نومبر سے ہوگا ۔ جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی بھی 3سال کے لیے کی گئی ہے۔ ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243چار اے، بی ، آرٹیکل 48اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952کے سیکشن 8اے، 8ڈی کے تحت ہوئی ہیں۔ دریں اثنا وفاقی حکومت نے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری دیے ہیں، جس کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری نارمل مراعات کے ساتھ دی گئی ہے۔