اسلام آباد (ویب نیوز)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات، مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔ صدر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔