کرنٹ اکاونٹ خسارہ ، ترسیلات زر ،درآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ ہوئی، وزارت خزانہ
اسلام آباد ( ویب نیوز)
پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 25.5فیصدریکارڈ کی گئی ہے ۔ برآمدات ، ایف بی آر ریونیو اور زرعی قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارہ ، ترسیلات زر ،درآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ برس کے جولائی تاستمبر کے مہینوں میں مالیاتی خسارہ 438ارب روپے تھا۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں چار ماہ میں کمی ہوئی اور گزشتہ برس کے5 ارب30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2ارب 80کروڑ ڈالر ہے۔ جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ چار ماہ میں بیرون ملک سے9 ارب90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں جو گزشتہ برس 10 ارب80کروڑ ڈالر تھیں۔