اسلام آباد (ویب نیوز)
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج (جمعرات)سے15روپے فی لیٹر کمی کاامکان ہے۔ اوگرا نے آئندہ 15روز کے لئے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کے حوالہ سے ورکنگ پیپر تیارکرلیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے حکومت کو ایک تجویز یہ دی گئی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کمی کا ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے۔ اگر یہ ریلیف عوام تک منتقل کیاجاتا ہے توپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12روپے تک کمی کاامکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کمی کاامکان ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر13روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر15روپے تک کمی کاامکان ہے۔ ایک صورتحال یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتوں کو برقراررکھاجائے۔اوگرااپنی تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوائے گی اور وزارت خزانہ ، وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کرنے یا نہ کرنے کے حوالہ سے حتمی فیصلہ کرے گی۔