وزیراعلیٰ  کا پنجاب کے سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کااعلان

ملالہ کی درخواست پر سکولوں اور مدرسوں میں جسمانی سزا دینے پر پابندی کا قانون لائیںگے:پرویزالٰہی

وزیراعلیٰ  سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی ملاقات

 ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں،تعلیم کے فروغ خصوصاً گرلزایجوکیشن اور STEAM پروگرام پر تبادلہ خیال

ملالہ کی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف ، علم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین

لاہور ( ویب  نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی، جس میں ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاـصوبے میں تعلیم کے فروغ خصوصاً گرلزایجوکیشن اور STEAM پروگرام پر بھی بات چیت کی گئیـملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی اور وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کے علم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیاـ وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے ملالہ یوسف زئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ـوزیراعلی پرویز الٰہی نے ملالہ کی درخواست پر سکولوں اور مدرسوں میں جسمانی سزا دینے پر پابندی کا قانون لانے کا اعلان کیا اورکہا کہ مدرسوں اور سکولوں میں طلبہ بالخصو ص طالبات کو جسمانی سزا دینا قطعا ًقابل قبول نہیںـ جسمانی سزا پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنائیں گے اور اسی ماہ یہ قانون پنجاب اسمبلی سے  منظورکرایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پرائمری کی سطح پر پنجا بی تعلیم کے لئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گےـمادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں میں شرح خواندگی بڑھے گیـطالبات کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا آغاز کر رہے ہیں ـ جنوبی پنجاب کی طالبات کے وظائف میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے ـ پیف کو (PEEF)کو دوبارہ فعال اور موثر بنایاجائے گاـسائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (STEAM) پروگرام جلد نافذالعمل ہو گاـپنجاب حکومتSTEAM پروگرام کیلئے پالیسی یونٹ کھولنے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔ پنجاب میں مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف راغب کر رہے ہیں ـ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے ـ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں بھیک مانگنے والے بچوں کو فری رہائش اور تعلیم دی جا رہی ہےـدبئی سے کیمل ریس میں استعمال ہونے والے بچوں کو بھی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رہائش اور فری تعلیم کا اہتمام کیا گیاہےـسپیکر پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے فروغ تعلیم کے لئے نجی یونیورسٹیوں کو بلا تعطل چارٹر دیئے اور لاز میں ترامیم کیں اور پراسیکیوشن سروس کو بہتر بنایاـ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ ریسکیو 1122 سروس دنیا بھر میں رسپانس ٹائم کے لحاظ سے مثال بن چکی ہے ـ عام آدمی کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ عمران خان کا تاریخی منصوبہ ہے ـہیلتھ کارڈ کے ذریعے فری علاج کے لئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔ ہم نے ہیلتھ کارڈ میں کینسر کا علاج بھی شامل کردیا ہے جو اب فری ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں شاہی قلعہ ، شیش محل اور شاہی گزر گاہ کو بحال کر کے سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہےـ گجرات میں یونیورسٹی بننے سے ماحول بدل گیا، 70 ہزاربچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوئےـ گجرات میں آسٹریا انجینئرنگ یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گیـ 2002ء میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بنایاـ پنجاب میں آبیانہ سمیت 30 سروسز ایک ہی ایپ پر میسر ہیں ـ لاہور نالج پارک میں سافٹ ویئرڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کئے جائیں گےـوزیراعلیٰ نے کہاکہ ملالہ پاکستان کا فخر ہیں ، فروغ تعلیم کے لئے ملالہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ـ ملالہ یوسف زئی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال ہے۔ملالہ یوسف زئی نے تعلیم کیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا۔ ملالہ یوسف زئی نے علم کے ذریعے محبت کو عام کیا اور نفرت کو شکست دی۔جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی دوسروں کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔ملالہ فنڈ ا یسے معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے جہاں ہر لڑکی علم حاصل کر سکے اور مستقبل میں لیڈربن سکے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ملالہ فنڈ کی سرگرمیوں کو سراہااور ملالہ یوسف زئی، ان کے والد ضیاء الدین یوسف زئی ، شوہرعصرملک اور وفد کو لاہور کی سیاحت کی دعوت دیـنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف  زئی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے بارے میں سنتی اور پڑھتی رہتی ہوںـتعلیم دوست اقدامات پر چودھری پرویز الٰہی کی معترف ہوںـ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شعبہ تعلیم میں گراں قدر کام کیا ہے۔دنیا کے سامنے نمائندگی کرنے کا شرف حاصل ہے، پاکستان کا نام فخر سے لیتی ہوں ـچاہتی ہوں کہ پاکستان بالخصوص پنجاب کا کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے ـپنجاب کی طالبات کی آواز بننا چاہتی ہوں ، ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہوںـاللہ تعالی آپ کو مہلت دے اور بچوں کی تعلیم کے لئے قابل قدر اقدامات کریں ـ طلبہ میں دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ تنقیدی سوچ پیدا کرنا ضروری ہےـ طلبہ کے لئے نئے آئیڈیاز ، اختراحات اور مثبت سیاسی سوچ ترقی کی کلید ہے۔ شاندار مہمان نوازی پروزیر اعلی پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتی ہوںـلاہو راو رگجرات میں سسرالی عزیز ہیں، لاہو روالوں نے مثالی پیار دیا۔ ملاقات میں STEAM(سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اینڈ میتھ میٹکس ) پروگرام کو تیز ی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیاـ پروگرام ڈائریکٹر ملالہ فنڈ پاکستان، جاوید احمد ملک نے کہا کہ   ملالہ فنڈ پاکستان کیلئے ہمارا ویژن معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنا کر زیادہ سے زیادہ لڑکیو ںکو ان کی صلاحیتوں تک پہنچنے کیلئے با اختیار بنانے پر مرکوز ہے۔ہم حکومت کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ لڑکیوں کے ہائی سکول میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (STEAM) کے اساتذہ اور ایک جدید ترین ماحول موجود ہو۔ ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی، شوہر عصر ملک ،کنٹری ہیڈ ملالہ فنڈ پاکستان جاوید احمد ، ماریہ قنطینہ، ندا سلطان ، شیہرا،   چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

#/S