نیو یارک (ویب نیوز)
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔ شرح سود بڑھنے پر سونے اور چاندی کے نرخ گر گئے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت میں 2.2 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 77.54 ڈالر ہو گئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 2.21 ڈالر اضافے کے بعد 83 ڈالر ہو گئی۔شرح سود بڑھنے پر سونے اور چاندی کےنرخ بھی گر گئے۔ سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت کم ہو کر 1817 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت 57 سینٹ کم ہو کر 24 ڈالر ہوگئی۔ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حصص کا کاروبار کم ہو گیا ۔ شرح سود میں اضافہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے ۔ ڈا جونز انڈسٹریل انڈیکس میں 142 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈا جونز انڈیکس33ہزار 966 پوائنٹس پر آ گیا ۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 24.33 پوائنٹس کمی کے بعد 3 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 85.93 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 11ہزار 170 پوائنٹس پر بند ہوا۔