اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 2مریض دم توڑ گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے جبکہ 2 مریض موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہیں، ملک میں ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔