اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)اپنی سروس لاجواب بنانے کے لئے سرگرم ہو گیا۔ پرویز مشرف دور میں2002میں لئے جانے والے پانچ 777بوئنگ طیاروں میں سے دوکو گرائونڈ کردیا گیا اور ان کی مدت پوری ہو چکی ہے جبکہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں تین نئے جہاز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ طیارے لیز پر لئے جائیں گے۔ لیز کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے نے دو بوئنگ 777اورایک830جہاز لینے کا فیصلہ کیاہے۔تمام کمپنیوں سے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ بولیاں جمع کروانے کی آخری تاریخ 13فروری تین بجے تک مقررکی گئی ۔ٹینڈرکے مطابق جہازوں میں نشستوں کی تعداد280ہونی چاہیے جبکہ جہازوں کی ڈلیوری کا وقت جون2024تک مقررکیا گیا ، جہازوں کی لیز کی مدت دوسے چارسال تک ہو گی۔