عمران خان کی سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت
ہمارے دور میں جنرل اسمبلی سے منظور قرار دار میں اقرار کیا گیا کہ شعائرِ اسلام کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادی اظہار کا تحفظ حاصل نہیں،عمران خان کا ٹویٹ
لاہور (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سویڈن میں دورانِ احتجاج قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی کاوش کے نتیجے میں جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن کے حوالے سے او آئی سی کی تائید یافتہ تاریخی قرارداد منظور کی، جس میں اقرار کیا گیا کہ اسلام اورشعائرِ اسلام کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادی اظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سویڈن میں دورانِ احتجاج قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سویڈن میں احتجاج کے دوران قرآنِ کریم نذرِ آتش کئے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، گزشتہ برس مارچ میں ہماری حکومت کی کاوش کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن کے حوالے سے او آئی سی کی تائید یافتہ تاریخی قرارداد منظور کی۔ عمران خان نے کہا کہ اس قرارداد کے ذریعے اقرار کیا گیا کہ اسلام اورشعائرِ اسلام کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادی اظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔