ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی
فی تولہ سونے کا بھاو 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 271 روپے 35 پیسے پر بند
کراچی ( ویب نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کوبھی سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاو 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاو 1887 روپے اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگیا ہے۔عالمی بازار میں سونیکا بھا 31 ڈالر بڑھ کر 1955 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے ۔۔
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔انٹر بینک میں جمعرات کو ایک ڈالر 2 روپے 52 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔سال 2023 میں اب تک ڈالر 44 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھا و50 پیسے بڑھ کر 275 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر صرف 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے 5 ارب 86 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ملاکر زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 8 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو کر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ امریکی ڈالر رہ گئے۔خیال رہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر فروری 2014 کے بعد پہلی بار 4 ارب ڈالر سے نیچے آگئے۔۔