بارکھان واقعہ: سردار عبدالرحمان کھیتران گرفتار
سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے: پولیس
سانحہ بارکھان: پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
کوئٹہ (ویب نیوز)
بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے بلوچستان کے وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں سردار عبدالرحمان کھیتران کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی،اس سے قبل بلوچستان پولیس نے سانحہ بارکھان کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی۔خاتون کی جانب سے وزیر مواصلات بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بیٹوں سمیت خاتون کو نجی جیل میں قید کر رکھا ہے تاہم صوبائی وزیر نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے بیٹے انعام شاہ نے ان کے خلاف سازش کی ہے۔پولیس نے اب بارکھان سانحہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں تھانہ بارکھان میں نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر بجرم 302، 201،34 دفعات کے تحت درج کی گئی۔خیال رہے کہ کوئٹہ میں بارکھان میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور مری قبیلے کے افراد کا دھرنا دے رکھا ہے اور بدھ کو دھرنے کا دوسرا روز تھا ۔۔