- فنانس(سپلیمنٹری)بل 2023 کے تحت 170ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے گئے ہیں
اسلام آباد (ویب نیوز)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس(سپلیمنٹری)بل 2023 کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175کے تحت بل پر دستخط کردیئے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی قومی اسمبلی کی جانب سے فنانس(سپلیمنٹری)بل 2023 کی منظوری دی گئی تھی۔ فنانس(سپلیمنٹری)بل 2023 کے تحت 170ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔ نئے ٹیکسز آئی ایم ایف کی شرط پر لگائے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سے فنانس(سپلیمنٹری)بل 2023 کی منظوری کے بعد بل حتمی منظوری اوردستخط کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا گیا تھا۔ صدر مملکت نے جمعرات کے روز بل پر دستخط کردیئے۔