چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہفتے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا
توشہ خانہ کا معاملہ جس دن عدالت میں جائے گا یہ کیس ختم ہو جائے گا۔ عمران خان
مجھے پھر سے قتل کرنے کی کوشش کی جائے گا دوبارہ حملہ کروایا جائے گامجھے کون تحفظ دے گا۔
لاہور( ویب نیوز)
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعلان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔ اس سلسلے میں وہ سنیچر کو اپنا لائحہ عمل پیش کریں گے۔عمران حان نے کہا کہ مجھے پھر سے قتل کرنے کی کوشش کی جائے گا دوبارہ حملہ کروایا جائے گامجھے کون تحفظ دے گا؟۔میں چیف جسٹس کو خط لکھوں گا کہ نواز شریف کی بیماری پر ہماری حکومت میں وفاقی حکومت کو خط لکھا کہ انھیں کچھ ہوا تو آپ ذمہ دار ہوں گے۔ میں پوچھوں گا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا؟مجھے کون تحفظ دے گا۔؟ سپریم کورٹ کو کہتا ہوں کہ قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا معاملہ جس دن عدالت میں جائے گا یہ کیس ختم ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا فارن فنڈنگ کیس کے الزام میں فارن فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی۔ اس کیس میں سب کو ضمانت ملی لیکن میرے وارنٹ نکال دیے۔ یہ کیس بھی جس وقت عدالت میں جائے گا خارج ہو جائے گا۔انھوں نے کہا میں گھر بیٹھا تھا اور پھر بھی مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ انھوں نے حکومتی جماعتوں کے بارے میں کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں دس ارب روپے کے کیسز معاف کروا لیے گئے۔ انھوں نے سوال کیا کہ ہر روز نئی ایف آئی آر درج کرنے سے کیا ہم پیچھے ہٹ جائیں گے؟ انھوں نے الزام عائد کیا کہ سیاسی قیدیوں سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ لوگوں نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک قبضہ گروپ بیٹھا ہوا ہے، انہوں نے لوگو ں کے بنیادی حقوق ختم کیے، یہ لوگ آکشن کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں، انہوں نے باہر کی قوتوں کو ملا کر حکومت گرانے کی سازش کی، نیب قانون میں ترمیم کر کے 1100ارب روپے معاف کروائے، یہ لوگ الیکشن سے ڈرتے ہیں۔ہر ممکن کوشش کی گئی کہ کسی طرح انتخابات نہ ہوں، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، قوم اس ملک میں رول آف لا کیلئے ترسی ہوئی ہے، پہلے بھی ایسے فیصلے ہوتے تو ملک آج بہت آگے چلا جاتا، انہوں نے جوڈیشری کو تقسیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ججز نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن کروانے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیرقانون کا بیان شرمناک ہے، وزیرقانون کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، ن لیگ ہمیشہ انصاف سے بھاگتی ہے عمران خان اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ مجھے پھر سے قتل کرنے کی کوشش کی جائے گا۔انھوں نے کہا انھوں نے خود پر حملہ کروانے والے تین نامزد افراد کے علاوہ دو مزید افراد کے نام ریکارڈ کروا کر رکھے ہیں۔انھوں نے کہا پہلے بھی حملہ ہوا اور دوبارہ حملہ کروایا جائے گا۔ عدالتوں کو بتایا گیا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اس لیے عدالتوں میں نہ بلایا جائے یا سکیورٹی دے جائے۔ میں الیکشن کمیشن کے باہر تھا بھی نہیں اور مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ کیا گیا۔