سنگاپور (ویب نیوز)
عالمی منڈی میں کساد بازاری کے باعث خام تیل کی قیمت دو ہفتوں کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت 1.07 ڈالرکمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم ترین قیمت ہے۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 94 سینٹس کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کسادبازاری کے خدشات ہیں۔