گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ، اصل مقصد قتل کرنا ہے، عمران خان
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا کیونکہ اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آنسو گیس اور پانی کی توپوں سےلیکراب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارالیا، کل شام ایک ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے ، ڈی آئی جی نے اسے بھی قبول کرنے سے انکار کردیا، ان کے ناپاک ارادوں میں کوئی شک نہیں ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین نے لکھا کل صبح سے ہمارے کارکنوں اورلیڈرشپ کو پولیس کے حملے کا سامنا ہے، آج صبح آنسو گیس، کیمیکل واٹر والی توپوں، ربڑ کی گولیوں اور فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انتشار سے بچنے کیلئے صدرلاہورہائیکورٹ بارکے ذریعےاٹھارہ مارچ کوپیش ہونےکاحلف نامہ دیا، جس کےبعدگرفتاری کاکوئی جوازنہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آنسو گیس، پانی کی توپوں سے لیکر اب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارا لیا، ان کے ناپاک ارادوں میں کوئی شک نہیں ہے۔