- اپنے کارکنوں کو آج پھر کہہ رہا ہوں کہ ہم نے کبھی کسی تصادم میں حصہ نہیں لینا
- یہ جو مرضی کرتے رہیں، ہم نے کچھ نہیں کر ، میرے اوپر اب کوئی کیس نہیں ہے، مجھے تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی
- مجھے جیل میں بھی جانا پڑا تو میں جیل میں چلا جاوں گا لیکن میں نہیں چاہتا کہ میرے لوگوں کا قتل عام ہو
- ہفتے کو مینار پاکستان جلسہ ایک ریفرنڈم ہوگا، قوم بتائے گی کہ وہ کدھر کھڑی ہے، یہ تاریخی جلسہ ہوگا،چیرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو لنک خطاب
لاہور (ویب نیوز)
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی اسلام آباد اور ان کے پیچھے ان کے جو ہنڈلرز ہیں انہوں نے منصوبہ بنایا ہے کہ زمان پارک کے باہر آج یا کل آپریشن کرکے مرتضی بھٹو کے قتل کی طرح مجھے قتل کریں گے۔زمان پارک میںویڈیو لنک خطاب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی اسلام آباد اور ان کے پیچھے ان کے جو ہنڈلرز ہیں انہوں نے منصوبہ بنایا ہے کہ زمان پارک کے باہر آج یا کل آپریشن کا پلان ہے۔عمران خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام اباد نے دو اسکواڈز بنائی ہیں، وہ لوگ ہمارے لوگوں میں شامل ہوں گے اور گولیاں چلا کر 4 سے 5 پولیس اہلکار مارنے ہیں، ہمارے لوگوں میں شامل ہو کر انہوں نے 4 سے 5 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنا ہے، اس کے بعد انہوں نے جوابی کارروائی کرنی ہے، گولیاں چلانی ہیں، ہمارے لوگوں کو ماریں گے، ماڈل ٹاون ٹائپ قتل عام کریں گے اور پھر کرتے کرتے میرے گھر آکر مرتضی بھٹو کے قتل کی طرح مجھے قتل کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ پلان بنا ہوا ہے، یہ انہوں نے آج کرنا ہے یا یہ انہوں نے کل کرنا ہے، میں یہ بات سب کو بتانا چاہتا ہوں، میں پنجاب پولیس کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے 5 لوگ یہ قتل کریں گے، صرف بہانہ بنانے کے لیے کہ یہ اٹیک کرنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں اپنے کارکنوں کو آج پھر کہہ رہا ہوں کہ ہم نے کبھی کسی تصادم میں حصہ نہیں لینا، یہ جو مرضی کرتے رہیں، ہم نے کچھ نہیں کرنا، اس بار اگر یہ آپ کو اشتعال دلانے کی کوشش کریں تو آپ نے کسی قسم کا رد عمل نہیں دینا، آپ نے پولیس کو کہنا ہے کہ وہ آئیں، اگر انہوں نے مجھ سے کوئی بات کرنی ہے، میرے اوپر اب کوئی کیس نہیں ہے، مجھے تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نیا وارنٹ لے کر آتے ہیں تو وہ میرے پاس آئیں، اگر انہوں نے میرے خلاف کوئی ایسی چیز نکالی جس میں مجھے جیل میں بھی جانا پڑا تو میں جیل میں چلا جاوں گا لیکن میں نہیں چاہتا کہ میرے لوگوں کا قتل عام ہو۔ عمران خان نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ہورہاہے، ان کی کوشش ہوگی پی ٹی آئی کوالیکشن سے باہرکیاجائے، ان کوخطرہ ہے الیکشن ہوگیاتوان کی سیاست ختم ہوجائیگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے زمان پارک پرحملہ کیاجیسے کوئی دہشت گردچھپاہو، جگہ جگہ ناکے لگائے گئے،کارکنوں کوریلی سے الگ کیاگیا، ہمارے کارکنوں کوپکڑاجارہاہے، عدالت کے باہرپہنچاتوپولیس نے چھت سے پتھراو کیا، 40منٹ سے زیادہ عدالت کے دروازے پرکھڑارہاتاکہ اندرجاسکوں، جوڈیشل کمپلیکس میں گرفتاری کیلیے ذہنی طورپرتیارہوکرگیاتھا، اسلام آباد کی عدالت نہ پہنچنے پر مجھ پرتوہین عدالت کاکیس ہوا، مجھے اپنے کیسزکی کوئی فکرنہیں۔عمران خان نے بتایا کہ مجھے خود پولیس سے معلومات ملیں وہاں نامعلوم افرادموجودتھے، جنہوں نے سی ٹی ڈی کی وردی پہن رکھی تھی، ان کاپلان مرتضی بھٹوکی طرزپرمجھے قتل کرناتھا، آئی جی اس میں ملوث تھا، ان کااب ایک اورپلان ہے، جو ہینڈلرز نے مل کربنایاہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس لیے میں کارکنوں کو کہہ رہا ہوں کہ آپ نے کسی قسم کا تصادم نہیں کرنا، پنجاب پولیس کو کہہ رہا ہوں کہ انہوں نے آپ کے لوگ مارنے ہیں اور اپنے پلان کے مطابق ماڈل ٹاون اور پھر مجھے مرتضی بھٹو ٹائپ میرا قتل کرنا ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہفتے کو مینار پاکستان جلسہ ایک ریفرنڈم ہوگا، قوم بتائے گی کہ وہ کدھر کھڑی ہے، یہ تاریخی جلسہ ہوگا، ہفتے کے روز آپ ایک جاگی ہوئی قوم کو دیھکیں گے، پوری قوم اس جلسے کو یاد رکھے گی۔