اینٹی کر پشن حکام کی طرف سے بلاوے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب مسلسل غیر حاضر
فرخ حبیب سمیت تحریک انصاف کے10 سابق ممبران اسمبلی کو کروڑوں کی کرپشن میں 28کو طلب
فیصل آباد ( ویب نیوز)
اینٹی کر پشن حکام کی طرف سے بلاوے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب مسلسل غیر حاضر۔ تاہم پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی اینٹی کرپشن میں پیش ہو گئے، جبکہ فرخ حبیب سمیت تحریک انصاف کے10 سابق ممبران اسمبلی کو کروڑوں کی کرپشن الزام میں 28کو طلب کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سے وابستہ دوایم این ایز سمیت10 سابق صوبائی وزرا ء ور اراکین اسمبلی کے خلاف انکوائریوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن میں تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کرپشن کیس میں فیصل آباد ریجن اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہورہے جبکہ سابق ایم پی اے میاں وارث اور شکیل شاہد پیش ہو گئے ہیں ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہناہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے خلاف فیصل آبادریجن میں 3 انکوائریاں جاری ہیں۔فرخ حبیب پر پارکس اینڈ باریکلچر فیصل آباد میں مختلف منصوبوں میں ٹھیکوں کے عوض بھاری رشوت وصول کرنے کا الزام ہے فرخ حبیب نے فیصل آباد ستیانہ روڈ بائی پاس مچھلی فارم سے خانو والہ چوک تک 7.5 کلومیٹر کارپٹ روڈ کے ٹھیکہ اور ریلوے اراضی پر پیٹرول پمپ میں بھی بھاری رشوت وصول کی اور روڈ کی تعمیر تا حال مکمل نہ ہو سکی ہے فرخ حبیب کے خلاف فیصل آبادریجن میں 3 انکوائریاں جاری ہیں۔گذشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر تفتیش عمیر عباس رانجھا کی طرف سے فرخ حبیب کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ ایک بار پھر پیش نہ ہوئے جبکہ میاں وارث اور شکیل شاہد پیش ہو گئے علاوہ ازیںمحکمہ اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے فرخ حبیب، نصر اللہ گھمن، سابق صوبائی ورزاء خیال کاستر،، نذ ر لطیف ملک عمر فاروق،حافظ ممتاز،شکیل شاہد،میاں وارث عزیز کو کروڑوں روپے کی کرپشن سمیت اختیارات ناجائز استعمال کرنے الزامات میں 28فروری کو طلب کررکھا ہے