اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں155نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، 26 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مجموعی طورپر3836 افراد کے کووڈ19 کے ٹیسٹ کئے گئے اور55افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی ۔اس وقت ملک میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 1.43 فیصد رہی ،کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ، مختلف ہسپتالوں میں 26 کی حالت تشویش ناک ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہورمیں 455، ملتان میں 186، بہاولپورمیں 184 اوراسلام آباد میں228 ٹیسٹ کئے گئے۔ لاہور15، ملتان 2 ، بہاولپور1 اوراسلام آباد میں ایک شہری میں بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔