- جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا، شمولیت سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا،ترجمان پاک بحریہ
کراچی (ویب نیوز)
پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے دوسرے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ظفر اقبال نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ مہمان خصوصی نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی۔