اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔ قبل ازیں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صدارت میں پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔