- عمران خان کی گرفتاری پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتے، ترجمان آئی ایم ایف
نیویارک (ویب نیوز)
آئی ایم ایف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان سے قرض کی واپسی کے مربوط طریقہ کار پر اعتماد اور معاشی پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی مانگ لی۔ آئی ایم ایف کے ترجمان نے پاکستان کی صورتحال پر بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر بات چیت چل ہے، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام جون 2023 میں ختم ہوجائے گا، موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر دینے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے قرض کی واپسی کے مربوط طریقہ کار پر اعتماد اور معاشی پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی چاہتے ہیں، نویں جائزہ اجلاس کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا مقصد ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 2019 میں 6.7 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ کیا تھا، پاکستان سے سستا پیٹرول اسکیم شروع نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان کی سستا پیٹرول اسکیم سبسڈی نہ دینے کے معاہدے سے انحراف ہوگا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری پر بیان اور تبصرے سے انکار کردیا۔ ترجمان کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کوئی بیان دینا نہیں چاہتے۔