- دوران ریمانڈ عمران خان کے وکلاء ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہو گی،حکمنامہ
اسلام آباد (ویب نیوز)
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے عمران خان کو ذاتی معالج سے ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت کے تحریری فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سے ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ بشری بی بی سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ دوران ریمانڈ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہو گی۔