اسلام آباد (ویب نیوز)
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، کو وزیر خزانہ جاوید حسین منوا، مشیر داخلہ شمس لون، وزیرقانون سہیل عباس، وزیر ثقافت راجا ناصر علی اور ربطہ کار ظفر شادم خیل کے ہمراہ گلگت بلتستان ہاوس میں نظر بند کر دیا گیا ہے گلگت بلتستان ہاس کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔جہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاس کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔خالد خورشید کو نظر بند کرنے کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد نے دی۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ملیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور دیگر کو جی بی ہاس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، پولیس کو مطلوب رہنماں کو جی بی ہاس میں پناہ دینے پر وزیراعلی گلگت بلتستان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔۔اسلام آباد پولیس کی بھاری تعداد نے رات گئے سے جی بی ہاوس اسلام کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور ان رہنماوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی۔جی بی ہاس میں درجنوں پولیس اہلکار مرکزی گیٹ اور اطراف میں موجود ہیں۔وزیر اعلی کے قریبی زرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی کے ساتھ وزیر خزانہ جاوید حسین منوا، مشیر داخلہ شمس لون، وزیر ثقافت راجا ناصر علی اور وزیر اعلی کے کوآرڈینیٹر ظفر شادم خیل کو بھی گلگت بلتستان ہاوس میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں گھر میں نظر بند کر لیا گیا،