اسلام آباد (ویب نیوز)
پی ڈی ایم اے نے بارش کی پیشگوئی کے پیش نظرالرٹ جاری کردیا۔آندھی اور جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26 مئی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری،گلیات ،اٹک ، چکوال، سرگودھا میں بارش کا امکان ہے ، میانوالی،خوشاب، بھکر،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،منڈی بہاوالدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔شیخوپورہ،ننکانہ، گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ، نارووال، قصور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پاکپتن،اوکاڑہ، ساہیوال،رحیم یارخان،ڈی جی خان، راجن پور، ملتان اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بعض مقامات پرتیز آندھی، جھکڑچلنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جس سے کھڑی فصلوں ،سبزیوں ،باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔خیبرپختونخوااور کشمیرمیں بارش کی توقع ہے،بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ،قلات خضدار لسبیلہ ،کیچ اور پنجگور میں گردآلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات ترتیب دینے کا مشورہ دیا ہے۔