اسلام آباد (ویب نیوز)
- پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
- آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج سے لڑانے کیلئے ہے،فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے
- عدالت آرٹیکل 245 کے نفاذ اور اسکے تحت ہونے والے کریک ڈائون کوکالعدم قرار د ے ، درخواست میں استدعا
پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بیرسٹر گوہرعلی خان کے توسط سے سوموار کے روز سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جا سکتا،آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج سے لڑانے کیلئے ہے،فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے،آئین پر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے،تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔ درخواست میں عدالت سے آرٹیکل 245 کے نفاذ اور اسکے تحت ہونے والے کریک ڈائون کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ZS