طوفان بائپر جوائے کراچی سے 700کلومیٹر دور ،15جون کی شام ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ، الرٹ جاری
طوفان کے باعث لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر کھلے سمندر میں نہ جائیں،محکمہ موسمیات
وزیراعظم شہباز شریف کی سمندری طوفان بائپر جوئے سائیکلون کے پیشگی ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
کراچی/اسلام آباد(ویب نیوز)
بحیرہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے کراچی سے 700کلومیٹر دور ہے جس کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ،طوفان پندرہ جون کی شام پاکستان کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔کراچی کے ساحل پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8سے 10فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر کھلے سمندر میں نہ جائیں
NEOC Update: Very Severe Cyclonic Storm (VSCS) #BIPARJOY status.
Development path based on intl weather models is for proactive measures against likely impacts. It's an evolving situation& impact will only be certain with further development of sys.
Source: Zoom Earth pic.twitter.com/BUzpxyRxJU— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 10, 2023
۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 700 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکے فاصلے پرہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں 13 جون سے تیز ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس دوران ہوائیں 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری طوفان بائپر جوئے سائیکلون کے پیشگی ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔mk/nsr