محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں آج (بدھ )سے 17 جون کے دوران بارش کا امکان ہے
اسلام آباد،کراچی( ویب نیوز)
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ( آج) 14 جون کواسلام آباد، مری، راولپنڈی اور اٹک میں بارش کا امکان ہے،اسی دوران چکوال اور سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، ہری پور، چارسدہ، صوابی، پشاور، مردان میں بھی بارش متوقع ہے۔ ممکنہ سمندری طوفان کا سامنا کرنے والے صوبہ سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں آج (بدھ )سے 17 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح 17 جون تک میرپورخاص اور عمرکوٹ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،(آج) 14 جون سے 16 جون تک کراچی، حیدر آباد، سانگھڑ میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔( آج)14 جون سے 16 جون سکھر اور لاڑکانہ کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان کے اضلاع ژوب، بارکھان، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ (کل)15سے 18 جون کو کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور سوات میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔