سانحہ 9 مئی، ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پررہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کرنے کافیصلہ
نگران وزیراعلیٰ کا جلائو گھیرائو میں ملوث 171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا سخت نوٹس ، شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنیکا حکم
مفرور مرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میںلانے کا حکم، ٹیکینکل کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے
مفرورشرپسند جتنا مرضی چھپ لیں، ان تک پہنچیں گے ،دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے:محسن نقوی
نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ
لاہور (ویب نیوز)
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پررہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ میں ملوث 171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تمام شرپسندوں کے خلاف کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے اور مفرور شرپسندوں کاتعاقب جاری رکھاجائے ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مفرور مرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میںلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکینکل کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پراسیکیوشن کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ مفرورشرپسند جتنا مرضی چھپ لیں، ان تک پہنچیں گے۔ 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے ملک کی اساس پر حملہ کیاگیا۔حملے، جلاؤو گھیراؤ،لوٹ مار اورتوڑ پھوڑ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔شرپسندوں نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا وہ ناقابل معافی جرم ہے۔ سیاست کی آڑ میں دہشت گردی کی گئی ۔دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.