اسلام آباد (ویب نیوز)
وزارتِ خزانہ نے مہنگائی میں کمی ہونے کی نوید سنا دی ہے۔ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے ضروری اشیا سستی ہوں گی اور ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوں گے۔وزارتِ خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔