- بینک سے 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی
- ٹیکس ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا،ایف بی آرسرکلر
- ایک دن میں بینک سے نکلوائی گئی 50 ہزار سے زیادہ پوری رقم پر ٹیکس ہوگا،وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا
اسلام آباد (ویب نیوز)
بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرزپرصفراشاریہ چھ فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا۔ ٹیکس ایکٹوٹیکس پیئرزلسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا۔ایف بی آرسرکلرکے مطابق بینک سے 50 ہزارروپے تک رقم نکلوانے پرٹیکس کی شرح صفر ہوگی،50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔ایف آئی بی آرکے مطابق 55 ہزارروپے نکلوانے پر330 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75 ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ایک دن میں بینک سے نکلوائی گئی 50 ہزار سے زیادہ پوری رقم پر ٹیکس ہوگا،وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔پاکستان میں غیرملکی سفارتکاریا سفارتی مشن بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔