راولپنڈی (ویب نیوز)
راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 13 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ رواں برس انسداد ڈینگی قوانین پرعمل نہ کرنے پر ایک ہزار تین سو ساٹھ مقدمات درج کئے گئے ۔ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرتقریبا 24 لاکھ کے جرمانے اور338 مقامات سیل جبکہ 544 چالان کئے گئے ۔