آئی ایم ایف کی شرائط پر کھاد فیکٹریوں کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ
کھاد فیکٹریوں کے لیے گیس کی قیمت 302روپے سے بڑھا کر 580روپے ایم ایم بی ٹی یو ہو گی
فیڈ اسٹاک کے لیے کھاد مینوفیکچررز کو فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 1580روپے میں ملے گی
کھاد مینوفیکچررز کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزے سے پہلے ہو گا،ذرائع
اسلام آباد(ویب نیوز)
آئی ایم ایف کی شرائط پر کھاد فیکٹریوں کے لیے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کھاد فیکٹریوں کے لیے گیس کی قیمت 302روپے سے بڑھا کر 580روپے ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈ اسٹاک کے لیے کھاد مینوفیکچررز کو فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 1580روپے میں ملے گی۔ذرائع کے مطابق فیڈ اسٹاک کے لیے کھاد مینوفیکچررز کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 556روپے منہگی ہو گی۔کھاد مینوفیکچررز کے لیے گیس مہنگی کرنے پر وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم اور صنعت و پیداوار نے کام شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کھاد مینوفیکچررز کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزے سے پہلے ہو گا۔