پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان کیلئے قواعد مزید سخت، فنانشل سیکیورٹی کی شرط عائد
مالی گارنٹی کم ازکم ایک سال کیلئے اور پاکستان میں کیش کرائی جا سکے گی،ایف بی آر نے کسٹمز رولز2001 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
نئی شرائط امپورٹرز، کسٹمز ایجنٹ، بروکرز، ٹرانسپورٹ آپریٹرز پر لاگو ہوں گی،بینک گارنٹی میں وہیکلز اور گڈز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی شامل ہوں گی
اسلام آباد(ویب نیوز)
پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان کیلئے قواعد مزید سخت کری گئی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹمز رولز دو ہزار ایک میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق افغانستان جانے والے سامان پر فنانشل سیکیورٹی کی شرط عائد کر دی گئی، فنانشل سیکیورٹی مجاز بینک گارنٹی کی شکل میں دی جائے گی، مالی گارنٹی کم ازکم ایک سال کیلئے اور پاکستان میں کیش کرائی جا سکے گی۔ نئی شرائط امپورٹرز، کسٹمز ایجنٹ، بروکرز، ٹرانسپورٹ آپریٹرز پر لاگو ہوں گی۔ بینک گارنٹی میں وہیکلز اور گڈز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی شامل ہوں گی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیا پاکستان کے راستے افغانستان لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔ مذکورہ اشیا کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔