لندن (ویب نیوز)
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ تنازع میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے، غزہ میں شدید تباہی اور بربادی روکنے کیلئے فوری جنگ بندی کی جائے۔ غزہ کی صورتحال پر جاری بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ فریقین کی جانب سے عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا، اس بے انتہا تباہی و بربادی کی صورتحال میں انسانیت کا خیال رکھنا چاہیے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ شہری جانوں کا ضیاع اور انسانی مصائب روکنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی برادری فریقین سے فوری انسانی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کیلئے متحد ہوجائے۔