اسرائیلی فورسز کی خان یونس میں اپارٹمنٹ پر بمباری، مزید 10 شہید،22 زخمی
غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا،ہلاک فوجیوں کی تعداد 69 ہوگئی
غزہ کے کسی بھی ہسپتال کو عسکری مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا،ناکامیاں چھپانے کے لئے اسرائیل طبی مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے، حماس
غزہ(ویب نیوز)
اسرائیلی فورسز کی خان یونس میں اپارٹمنٹ پر بمباری میں 10 فلسطینی شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ ناکامیاں چھپانے کے لئے اسرائیل طبی مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے کسی بھی ہسپتال کو عسکری مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا۔ اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو مصر میں دھکیلنے کا منصوبہ بنایا ہے، غزہ کے شہری اپنی سرزمین چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 128 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 33ہزار سے زائد زخمی ہیں۔