ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا میٹ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح چھاپہ،300 بیمار، لاغر مرغیوں کا فلاک برآمد

برآمد شدہ 300 بیمار مرغیوں کا فلاک تحویل میں لے کے تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور (  ویب  نیوز)

صحت عامہ کے حصول کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص خوراک کا مکروہ دھندہ کرنے والے مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے میٹ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح چھاپہ مار کارروائی کی۔ دوران چیکنگ 300 بیمار، لاغر مرغیوں کا فلاک برآمد کر لیا گیا۔ برآمد شدہ 300 بیمار مرغیوں کا فلاک تحویل میں لے کے تلف کر دیا گیا مزید برآں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ بیمار لاغر مرغیاں گاڑیوں میں لائی گئیں جبکہ چیکنگ کے دوران انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا علاوہ ازیں عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بیمار مرغیوں کے گوشت کو شہر میں ہوٹلز اور پکوان سنٹرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔بیمار مرغیوں کے گوشت کا استعمال معدہ، جگر اور آنتوں کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے علاوہ ازیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ناجائز اور زیادہ منافع کے لالچ میں انسانی جانوں کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔جعلساز مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے، مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے والے پیور فوڈ ریگولیشنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں