برطانوی عدالت نے پاکستان سے گرفتار گوانتاناموبے قیدی کے حق میں فیصلہ سنا دیا

فلسطینی نژاد سعودی ابو زبیدہ کو 2002 میں پاکستان سے حراست میں لیا گیا تھا

لندن(صباح نیوز) برطانیہ کی اعلی ترین عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ گوانتاناموبے کا قیدی خود پر ہونے والے بہیمانہ تشدد پر برطانوی حکومت کے خلاف اپنے مقدمہ درج کراکے انگریزی قانون کا استعمال کر سکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 ستمبر 2001 کو امریکا میں ہونے والے حملوں کے بعد دنیا بھر سے گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کو گوانتاناموبے میں رکھا گیا تھا جہاں امریکی ایجنسی سی آئی اے قیدیوں کو غیر انسانی سلوک اور سفاکانہ تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔سی آئی اے کے تشدد کو جھیلنے والوں میں پہلا قیدی سعودی نژاد فلسطینی زین العابدین محمد حسین عرف ابو زبیدہ تھا۔ جسے 2002 میں پاکستان سے حراست میں لیا گیا تھا اور 2006 کو کیوبا میں بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتانامو سے بغیر کسی مقدمے کے رہا رکھا گیا تھا۔ان چار برسوں میں دوران تفتیش ابو زبیدہ کو 83 مرتبہ واٹر بورڈنگ کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی کئی دن زبردستی سونے نہیں دیا جاتا تھا۔ 11 روز تک ایک تابوت نما بکس میں بند کیا گیا تھا۔حراست کے دنوں میں ہی سی آئی اے کے انسانیت سوز تشدد سے ابو زبیدہ کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی۔امریکی سینیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ابو زبیدہ نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ وہ کبھی بھی القاعدہ کا رکن تھا یا وہ نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا لیکن اس کے باوجود سی آئی اے نے اسے 83 بار واٹر بورڈ کیا گیا  دیگر جسمانی اذیتیں دی گئیں۔ابو زبیدہ نے گوانتاناموبے سے رہائی کے بعد عدالت سے رجوع کیا ہے اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافی کا ذمہ دار برطانوی حکومت کو بھی ٹھہرایا ہے۔۔