سستے بازاروں میں مہنگائی کا راج ، عام مارکیٹ اور اتوار بازار کے نرخوں میں کوئی فرق نہیں
سیب ، ٹمائر ، کیلا پیاز کے نرخ، دونوں جگہوں پر یکساں
سستے بازار نمائشی ثابت ہوئے ، شہریوں کی رائے
اسلام آباد ( ویب نیوز)
سستے بازاروں بشمول اتوار بازار اور عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی فرق نظر نہ آیا ، سستے بازاروں میں کیلا ، سیب ، اسٹابری ، کھجور اور دیگر موسمی پھلوں کے وہی نرخ ہیں جن نرخوں پر عام مارکیٹ میں فروخت کئے جا رہے ہیں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھی سستے اور عام بازار دونوں میں یکساں ہیں اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتیں اعتدال پر دیکھنے میں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت رمضان المبارک کے پہلے ہی روز مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنے اعلانات پر عملدرآمد نہ کرا سکی ۔ حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ سستے بازاروں میں پھل سبزیوں کی قیمتیں عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم ہوں گی جبکہ بعض پھلوں کی قیمتیں سستے بازاروں کی نسبت عام مارکیٹ میں کم ہیں ۔ اتوار میں کیلا 260 روپے درجن جبکہ عام مارکیٹ میں 250 روپے درجن اسی طرح اتوار بازار میں سیب 350 روپے سے 380 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں اسی نرخ پر سیب فروخت ہو رہا ہے ساگ ، مولی ، شلجم ، گاجر ، کھیرے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ معیاری کھجور بھی 800 سے 1200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے اور یہی نرخ عام مارکیٹ میں ہیں ۔ سستے بازار نمائشی ثابت ہو رہے ہیں اور ان میں بھی مہنگائی کا دور دورہ ہے ۔