سیکیورٹی تھریٹ جھوٹ، ادارے تباہ ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی

ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا،انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے

سینٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے، گزشتہ سینٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا مگر آج تک اسے سزا نہیں ہوئی

کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ، میری وکلا تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، ہمارا پر امن احتجاج کا سلسہ جاری رہے گا

پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے،اب مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور عوام باہر نکل آئے گی، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

راولپنڈی( ویب  نیوز)

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سیکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے، یہ بھی جھوٹ ہے، سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی ہے، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ، میری وکلا تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، ہمارا پر امن احتجاج کا سلسہ جاری رہے گا ۔اڈیالہ جیل میں190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شکوہ کیا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹرز نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا، لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا، انہوں نے مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی ہے، میری ساری پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں ، اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے،اب مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور عوام باہر نکل آئے گی۔بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی ہے، میری وکلا تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، ہمارا پر امن احتجاج کا سلسہ جاری رہے گا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے، گزشتہ سینٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا مگر آج تک اسے سزا نہیں ہوئی۔