غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 64 فلسطینی شہید
7 امدادی ٹرک جبالیہ اور 6 غزہ سٹی پہنچ چکے ہیں، شمالی غزہ میں شدید غذائی قلت ایک ماہ میں دگنی ہو گئی ہے، یونیسیف
قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ پر مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، مصری حکام
غزہ( ویب نیوز)
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، صیہونی بمباری سے مزید 64 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے رات گئے دیر البلاح کے ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے فضائی حملوںمیں 64 فلسطینی شید ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ پر مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 7 امدادی ٹرک جبالیہ پہنچ چکے ہیں اور 6 غزہ سٹی پہنچ چکے ہیں، 4 مہینوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ امدادی ٹرک بغیر کسی پریشانی یا مداخلت کے غزہ پہنچے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق شمالی غزہ میں شدید غذائی قلت ایک ماہ میں دگنی ہو گئی ہے، جس میں 2 سال سے کم عمر کے ایک تہائی بچے متاثر ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 553 فلسطینی ہلاک اور 73 ہزار 546 زخمی ہو چکے ہیں، حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔