غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 82 فلسطینی شہید
 اسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں نے جبالیہ میں بے گھرافراد کے مراکز کا بھی محاصرہ کرلیا ، رفح میں حملے جاری
 صیہونی غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے امداد لانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر بھی حملے کررہے ہیں
 رفح کے قریب واقع یورپین ہسپتال کو جنریٹرز کیلئے  ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا
 رفح میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے بعد ؤ 4 لاکھ سے زائد افراد غزہ کے دیگر شہروں اور کیمپوں میں چلے گئے ہیں، اقوام متحدہ
7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے، وزارت صحت غزہ

 غزہ ( ویب  نیوز)

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے بڑھا دئیے ہیں،غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 82 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں نے جبالیہ میں بے گھرافراد کے مراکز کا بھی محاصرہ کرلیا جبکہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق رفح اور جبالیہ کیمپ کے علاقوں میں اس وقت اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ صیہونی غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے امداد لانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر بھی حملے کررہے ہیں جبکہ رفح کے قریب واقع یورپین ہسپتال کو جنریٹرز کیلئے  ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد رفح چھوڑ کر غزہ کے دیگر شہروں اور کیمپوں میں چلے گئے ہیں، یہ تمام شہری بے سروسامانی کی حالت میں ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزا سے زائد افراد شہید اور 78 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔