Pakistani property developer Malik Riaz Hussain speaks with a Reuters correspondent during an interview at his office in Bahria Town on the outskirts of Islamabad, Pakistan March 10, 2016. To match Interview PAKISTAN-PROPERTY/TYCOON REUTERS/Caren Firouz

نیب نے بحریہ ٹاؤن کیخلاف بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

قومی احتساب بیورو کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے خلاف بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  نیب ٹیم کی جانب سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ بھی مارا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے ریکارڈ تحویل میں لینے کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے بحریہ انکلیو کی زمین  کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بحریہ انکلیو کی زمین چڑیا گھر کے لیے مختص کی تھی۔