عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رو ف حسن 4 جون کو 11 بجے انکوائری کے لیے ایف آئی اے میں طلب
عمرشیخ مجیب الرحمن سے متعلق ویڈیو اور ٹوئٹ معاملے میں عمران خان کے بعد3 پی ٹی آئی رہنماوں کونوٹس جاری
اسلام آباد( ویب نیوز)
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے شیخ مجیب الرحمن سے متعلق ویڈیو اور ٹوئٹ معاملے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد مزید تین پی ٹی آئی رہنما وں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رو ف حسن کو شامل تفتیش کیا ہے انہیں نوٹس جاری کردیے ہیں ۔خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکانٹ سے ایک ویڈیو جاری اور ٹوئٹ کی گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہئیے کہ اصل غدار تھا کون جنرل یحی خان یا شیخ مجیب الرحمان۔اس ویڈیو اور ٹوئٹ کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا تھا اور اس ضمن میں عمران خان کو مقف لینے کی کوشش کی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف وکلا کی موجودگی میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اب اس معاملے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے کہ ایف آئی اے نے تین پی ٹی آئی رہنما کو 4 جون کو 11 بجے انکوائری کے لیے طلب کیا ہے۔متن ایف آئی اے کے مطابق عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رف حسن کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکانٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کیے۔متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکانٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔متن کے مطابق اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔