وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کو منانے انکی رہائش گاہ آمد ،مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز  
ملاقات میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور دینی خدمات کی تعریف بھی کی
 مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کیلئے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا،شہباز شریف
 ملاقات میں بجٹ 2024 کے حوالے سے بھی میاں شہباز شریف نے حمایت طلب کی،ذرائع
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو فروری الیکشن نتائج بارے تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کیا

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضلا الرحمن کو منانے ان کی رہائش گاہ گئے،مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور مولونا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مولانا عطا الرحمان، مولانا عبد الواسع و دیگر بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف بھی کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لئے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا، شہبازشریف نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجٹ 2024 کے حوالے سے بھی میاں شہباز شریف نے حمایت طلب کی، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو فروری الیکشن نتائج بارے تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت، شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم چاہتے تھے تمام جمہوری قوتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مل کر اپنا کردار ادا کریں، جمہوریت کیلئے آپ کی خدمات کے معترف ہیں۔