اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے، 24 گھنٹوں میں مزید 34 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز کا مغربی کنارے میں بھی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ،7 فلسطینی شہید ،3 کو حراست میں لیا گیا، ترک میڈیا
امریکا نے غزہ میں امداد کی راہ میں رکاوٹ بننے، امدادی ٹرکوں کو لوٹنے اور آگ لگانے والے اسرائیلی شہریوں پر پابندی لگادی
اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید2 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں ،حماس نے دعویٰ
اسرائیلی فوج رفح میں جاری آپریشن دو ہفتوں میں ختم کردے گی کیونکہ ہماری جنگ کا دوسرا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے، اسرائیلی میڈیا
رفح میں آپریشن کے اختتام تک اگر جنگ بندی پر رضامندی نہیں ہوئی تو اسرائیل غزہ میں کارروائیوں سے متعلق اپنا اگلا لائحہ عمل طے کرے گا
غزہ( ویب نیوز)
اسرائیل کے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ ترین کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز نیمغربی کنارے میں بھی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کرکے7 فلسطینی شہید کر دیئے ،3جبکہ کو حراست میںلے لیا ہے، حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید2 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں دیر البلاع سمیت مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 37 ہزار 266 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ اس جنگ میں 85 ہزار سے زائد فلسطینی شہید بھی ہوئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج رفح میں جاری آپریشن دو ہفتوں میں ختم کردے گی کیوں کہ ہماری جنگ کا دوسرا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے، جبکہ رفح میں آپریشن کے اختتام تک اگر جنگ بندی پر رضامندی نہیں ہوئی تو اسرائیل غزہ میں کارروائیوں سے متعلق اپنا اگلا لائحہ عمل طے کرے گا۔ امریکا نے غزہ میں امداد کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اسرائیلی شہریوں پر پابندی لگادی، بائیڈن انتظامیہ نے بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے اسرائیلی شہریوں کے گروپ پر امدادی ٹرکوں کو لوٹنے اور آگ لگانے کے بھی الزامات ہیں۔ امریکا نے امدادی قافلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ امدادی قافلوں کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب ترک میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بھی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا، اس دوران 7 فلسطینیوں کو گولیاں مارکر شہید کیا گیا اور 3 کو حراست میں لیا گیا۔ ادھر جانب حماس نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ کے محفوظ ترین علاقے رفح پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 45معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی تھی جس کے بعد سے اسرائیل کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔