بجلی لوڈشیڈنگ اوربلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی تاکشمور سندھ میں احتجاجی مظاہرے
راشدنسیم،کاشف شیخ،عقیل خان،نورالاہی،سرورقریشی ،دیدارعلی لاشاری ودیگرکا خطاب

کراچی( ویب  نیوز)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اورقیمتوں میں مسلسل ظالمانہ اضافے کیخلاف ملک گیراحتجاج کے سلسلے میں صوبہ سندھ میں بھی اتوارکوکراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ،جیکب آباد،میرپورخاص،لاڑکانہ،ٹھل، کھڈرو،ٹنڈوآدم، لاڑکانہ،تھرپارکرسمیت چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنماوں نے خطاب کیا۔رہنماوں نے مطالبہ کیاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ،بلوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام کوزندہ زمین میں درگور کرنے کی بجائے لائن لاسز چوری اورکرپشن ختم کرنے پرسنجیدہ کوششیں کی جائیں۔مظاہرین نے بجلی دو پانی دو حکمرانو !عوام پرظلم بندکرو زندہ رہنے کا حق دو،ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے جیسے نعرے لگارہے تھے۔ ٹنڈوآدم پریس کلب پرمنعقدہ احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما راشدنسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت ملک میں معاشی وسیاسی بحران نااہلی اوردیانتدارحکومت کا نہ ہونا ہے۔جب تک ملک میں اسلامی حکومت نہیں قائم ہوتی اسوقت تک نہ صرف لوڈشیڈنگ وآئی ایم ایف سے نجات بلکہ عوام وملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔لاڑکانہ میں جناح باغ سے پریس کلب تک ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شدید گرمی کے باوجودپورے صوبہ میں 18 سے 20  گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جوکہ یہاں کے عوام کے ساتھ سرسرظلم ہے۔حکومت ججزجرنلوں اوربیوروکریٹس میں مفت بجلی بندکرنے کی بجائے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرمسلسل بجلی گیس بلوں میں اضافہ کرکے سارا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے۔جماعت اسلامی مظلوم عوام کی آوازبن کرحکمرانوں کے ظالمانہ اورعوام دشمن اقدامات کے خلاف پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔جیکب آباد میں مقامی دفتر سے ڈی سی چوک پراحتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیرحاجی دیدارعلی لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آباد جو کہ ایشیا کا گرم ترین علاقہ ہے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ اس کو لوڈشیڈنگ سے فری زون قرار دیا جاتا لیکن اس کے برعکس جیکب آباد میں 20  گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی جس کی وجہ یہاں کے عوام اذیتناک صورتحال سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کمپنیوں نے اپنے لائن لاسز کور کرنے کیلئے ڈڈیکشن بلز بھیج کر عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے ان سے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے ۔سندھ میں ایک طرف ڈاکوراج تودسری طرف بجلی وگیس کے بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے ۔عوام بھی اب تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق اپنے راستے کا انتخاب کرے گی کہ جس کے نتیجے میں ان ظالموں کو کوئی جا ئے پناہ نہیں ملے گی۔حیدرآباد میں گاڑی کھاتہ کوہ نورچوک عقیل احمدخان،میرپورخاص میں مارکیٹ چوک پرحاجی نور الٰہی مغل، عاصم شیخ،نواب شاہ میں چکرہ بازارچوک پرامیرضلع سرورقریشی،نجف رضا، ٹھٹھہ پریس کلب پر ضلعی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عبدالمجید سموں،امیرحمزہ شورو،کھڈرومیں ضلع سانگھڑکے رہنما ارشدخاصخیلی،حماداللہ مجاہد،ٹھل پریس کلب ضلعی رہنما ابوعبیدمہر،اعجازلاشاری،سیہون شریف میں عبدالنبی ،علی بوزدار،مٹھی تھرپارکرمیںامیرضلع میرمحمد بلیدی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔#