پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، ضمنی بجٹ کی منظوری موخر
اگلی مرتبہ ہاوس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گیارہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی
ذوالفقارعلی،شہبازاحمد،
لاہور(ویب نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل موخرکردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہاوس کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی، اگلی مرتبہ ہاوس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اراکین اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور ہاوس مچھلی بازار لگنے گا۔ اپوزیشن نے ضمنی بجٹ کی منظوری کے موقع پر بھی ہنگامہ آرائی کی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس ہفتہ کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے بعد روایت ہے کہ وزیر اعلی اپنا روڈ میپ دیتے ہیں، 100 دن میں اس حکومت نے جو پروجیکٹ کیے انہیں دو گھنٹوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مہنگائی کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتا رہی تھیں اور ایوان میں دوسری طرف غںڈہ گردی کی جا رہی تھی، فیصلہ ہے کہ اب پنجاب اسمبلی میں ہم کسی کی تقریر نہیں سنیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شور شرابے پراسپیکر پنجاب اسمبلی نے گیارہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔لاہورمیں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے شور شرابہ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے 11اپوزیشن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے 15سٹنگز کیلئے رکنیت معطل کی ، جس میں ذوالفقارعلی،شہبازاحمد،