عمران خان کو رہا کرو، ہمیں انصاف چاہیے، علی امین گنڈا پور
عوام کی طاقت کی جنگ ہے، چوروں لٹیروں کو گھسٹیں گے، وزیر اعلی خیبرپختونخواکا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب
مانسہرہ ( ویب نیوز)
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے درمیان مت آو، ان کو ہم نکالیں گے اور گھسیٹیں گے، لیکن جو بھی جنرل باجوہ بننے کی کوشش کرے گا اسے ہم غدار کہیں گے۔عمران خان کو رہا کرو، ہمیں انصاف چاہیے ،عوام کی طاقت کی جنگ ہے، چوروں لٹیروں کو گھسٹیں گے،مانسہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان ہمارے لیے جیل میں ہیں، وہ ایک آواز دیں گے تمہاری نسلیں بھی یاد رکھیں گی، صرف ایک کال کا انتطار ہے سب سے آگے میں ہوں گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئین توڑنے والو تمہیں عبرت کا نشان بنائیں گے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ حقیقی آزادی کو دبا لیں گے ان کے لیے پیغام ہے، ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے درمیان مت آ، ان کو تو ہم گھسیٹیں گے۔عمران خان کے جیل میں رہنے کے ایک ایک دن کا حساب لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے پرویز خٹک کو گواہی کے لیے بلا رہے ہیں، پرویز خٹک سن لو اگر تم نے جھوٹی گواہی دی تو خیبرپختونخوا نہیں آسکو گے۔علی امین نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے گزارش ہے تحریک انصاف کے کیسز میں انصاف دیں، اگر نہیں دے سکتے ہیں تو کیسز سے علیحدہ ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار عمران خان کہہ دیں گے عدالتوں پر اعتبار نہیں، پھر ہم بتائیں گے انصاف کس طرح ملتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں ،وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین نے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ 6 جولائی کو اسلام آباد کے جلسے میں عوام شرکت کریں۔